سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم ہوا۔ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔ ووٹنگ سے پہلے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کینیڈا میں تقریباً دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں۔تقریب کے بعد خالصتان کے قیام کیلئے شرکاء نے نعرے بھی لگائے۔
بھارتی کوششیں ناکام، خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا میں ریفرنڈم
