جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی جانب سے ضلع جہلم کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد میرٹ کی بالادستی یقینی بنانا ہے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو پائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی پی او دفتر کے سبزہ زار میں منعقدہ کھلی کچہری کے مو قع پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل تھانوں کی سطح پر حل ہونے پر کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سائلین کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو میرٹ پر کاروئیاں کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے کہا کہ پولیس افسران مقررہ اوقات میں تھانوں میں موجود رہیں اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

Exit mobile version