کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )لالہ موسیٰ کل سے شہر بھر کے مختلف علاقوں سے بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز اور واپڈا دفتر کے سامنے جی ٹی روڈ سروس روڈ کو تمام ٹریفک کے لیے بند کرکے نا اہل ایس ڈی او واپڈا عملہ کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر شہریوں نے واپڈا حکام اور مقامی ایم این اے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شہریوں کا واپڈا عملہ کے معطلی تک اور نئے عملہ کی تعیناتی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ بھری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذکرات کئے اور شہریوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی اور تمام علاقوں کی فوری بجلی کی بحالی پر کامیاب مذاکرات کے بعد جی ٹی روڈ کو کھول دیا گیا.اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا اگر کل تک بجلی بحال نا ہوئی اور نئے ٹرانسفارمر نصب نا کئے گے اور ایس ڈی او واپڈا سمیت عملے کو معطل کرکے نیا عوام دوست عملہ تعینات نا کیا گیا تو بھرپور احتجاج دوبارہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر ہوگا