ستمبر 12, 2026

جماعت اسلامی کے راولپنڈی میں جاری دھرنا میں کھاریاں سے خواتین کی بڑی تعداد 29جولائی اور 31جولائی کو اراکین جماعت شرکت کرینگے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)مہنگائی، مہنگی بجلی، ظالمانہ ٹیکسز، کرپشن اور آئی پی پیز کی لوٹ مار کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا اس وقت راولپنڈی میں جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم حافظ نعیم الرحمٰن کے حکم پر کھاریاں شہر سے حسب ذیل شیڈول کے مطابق مرد و خواتین اس عوامی دھرنا میں شرکت کریں گے۔29 جولائی بروز سوموارکو جماعت اسلامی کھاریاں سے خواتین کی کثیر تعداد عوامی دھرنا لیاقت باغ میں شرکت کرے گی۔جماعت اسلامی کی ذمہ داران خواتین نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔گاڑیوں کی بکنگ کروائی جا چکی ہے اور کل دھرنے میں شرکت کے اہداف ذیلی حلقہ جات کو تفویض کردیے گئے ہیں۔جبکہ 31 جولائی بروز بدھ کوجماعت اسلامی کھاریاں سے چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں کی قیادت میں کثیرتعداد میں ارکان، امیدواران، کارکنان اور بالخصوص نوجوان عوامی دھرنا میں لیاقت باغ پہنچیں گے۔شرکت کے انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیز نے اپنا کام شروع کردیا ہے جس میں مالیاتی، ٹرانسپورٹ، یوتھ و دیگر کمیٹیز شامل ہیں۔جماعت اسلامی کارکنان کے ساتھ ساتھ جے آئی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ، پاسبان رکشہ یونین، وکلاء، تاجر، گورنمنٹ و پرائیویٹ ملازمین بھرپور شرکت کریں گے اور ان شاء اللہ اس عوامی دھرنا کی کوششوں سے عوام کو ریلیف مل کر رہے گا۔جب تک حکومت عوام کے لئے ریلیف نہیں دے گی راولپنڈی اسلام آباد میں یہ دھرنا جاری رہے گا۔