صاف ستھرا پنجاب ، ہر گھر کو گھرانہ نمبر، گلی نمبر اور گاوں کا نقشہ آویزاں کیا جائے گا: صفدر حسین ورک کا سیمینار سے خطاب

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب کے تحت گاؤں کی سطح پر میونسپل سروسز کی فراہمی جاری ہے، صاف ستھرا پروگرام کے تحت مزید اقدامات کیے جارہے ہیں گھروں کو نمبر لگیں گے، گلیوں کی صفائی، سٹریٹ نمبرز سمیت پودے لگانے و خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی آر خضر حیات بھٹی، اے سی گجرات بلال زبیر و لوکل گورنمنٹ کے افسران موجود تھے۔ہر گاوں کی سطح پر صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے مقامی کمیونٹی کی مشاورت اور معاونت سے باقاعدہ نظام قائم کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ گاوں کی سطح پر شہروں کی طرز پر میونسپل سروسز فراہم کی جارہی ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اب ہر گھر کو گھرانہ نمبر، گلی نمبر، اور گاوں کے باہر گاوں کا نقشہ آویزاں کیا جائے گا، صفائی کے تمام تر معاملات کی نگرانی سیکرٹری یونین کونسل کرے گا، گاوں کی سطح پر صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کیا جائے گا

اور ڈپمنک سائٹ پر ڈمپ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہر یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی قائم کی گئی ہے کمیٹی اور مقامی افراد کی مشاورت سے گاوں میں صفائی و دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔

Exit mobile version