ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، اے ایم ایس ڈاکٹر نعیم خاور، سماجی راہنما امتیاز کوثر ، خادم علی خادم ان کے ہمراہ تھے گجرات کے علاقہ چک سادہ میں بارش کے باعث چھت گرنے کے واقعہ میں زخمی افراد کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ رات گئے بارش کے باعث چک سادہ میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ میں 1 بچہ جس کی عمر 10 سال تھی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ذریعے عزیر بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں والد، نانا اور تین بھائی بہن شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام زخمی افراد خطرے سے باہر ہیں ہسپتال میں زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، ٹیسٹوں اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کی جائے اور مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ مون سون کی بارشوں کے دوران بوسیدہ عمارات اور کچے مکانوں میں رہائش ترک کردیں، عمارت کی مرمت کا خاص خیال رکھیں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹراما سنٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔
گجرات:ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ
