کھاریاں:علی چک میں ڈینٹل دسپنسر ذکاء اللہ قتل کیس،ڈی پی او کا جائے وقوعہ کا معائنہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ علی چک میں قتل کا معاملہ،ڈ ی پی او گجرات نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔پولیس کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ قاتل موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کلینک پر آئے اور بذریعہ فائر مسمی ذکا ء اللہ ڈینٹل ڈسپنسر کو قتل کرنے بعد فرار ہوگئے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں درج کیا جارہا ہے۔واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Exit mobile version