کھاریاں: لادیاں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)تحصیل کھاریاں کے تھانہ ککرالی کی حدود میں موضع سمرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔قتل ہونے والے چاروں افراد عطاء ر الرحمن طاہر اور محمد عرفان ان کے بیٹے سفیان ولد محمد عرفان اور شہزاد ولد عطاء الرحمن اپنی تاریخ پیشی کیلئے اسسٹنٹ سیشن جج ممتاز احمد کی عدالت میں کھاریاں جا رہے تھے۔موضع لادیاں پہنچنے پر گھات لگائے مسلح افراد نے گھیر لیا اور ان پر گولیاں چلا دیں اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس تھانہ ککرلی نے قتل ہونے والے عطاء الرحمن کے بھائی محمد آصف ولد سلطان ملک قوم اعوان ساکن سمرالہ تحصیل کھاریاں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تفتیش ٹیم کے ممبر ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری لیاقت علی گجر نے میڈیاکو بتایا کہ قتل ہونے والے چاروں افراد کے نام ایک قتل کے مقدمے میں درج ہیں اور یہ لوگ اسی قتل کیس میں پیشی بھگتنے کیلئے کھاریاں جا رہے تھے۔پولیس جلد اس چوہرے قتل کے ملزمان کو ڈھونڈ لے گی۔مدعی محمد آصف نے الزام عائد کرتے ہوئے چشم دید گواہ کے طور پر محمد فاروق ولد محمد یوسف، مطلوب ولد محمد یوسف احمد ولد محمد فاروق،محمد صائم ولد محمد فاروق، خرم ولد محمد یونس اور محمد یونس ولد محمد عالم سکنہ سمرالہ سمیت تین سے چار نامعلوم افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کر دیا ہے۔

Exit mobile version