دینہ (سہیل انجم قریشی +رضوان سیٹھی سے) دینہ میں تعلیمی مدرسے کا 18سالہ طالب علم 100فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی کئی مگر جانبر نہ ہو سکا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم پہنچ گئی اور کافی جدوجہد کے بعد نوجوان کو باہر نکالا گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ ٹھیکریاں میں قائم تعلیمی مدرسے میں زیر تعلیم 18سالہ طالب علم عادل ارشد ولد ارشد محمود سکنہ سعوڈی گجر تحصیل پنڈ دادنخان اچانک درس کے 100فٹ گہرے کنویں میں جا گرا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور کافی تک دو کے بعد نوجوان کی لاش کو کنویں سے باہر نکالا، نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع اہل خانہ کو ملنے پر غم سے نڈھال ہو گئے بعد ازاں نوجوان کی میت کو آبائی گاؤں تحصیل پنڈ دادنخان میں روانہ کر دیا گیا۔
دینہ میں تعلیمی مدرسے کا 18سالہ طالب علم 100فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق
