پولیس سرکل سرائے عالمگیر کاجرائم پیشہ عناصر اورناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

گجرات: ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسمی محمد علی ولد محمد فاروق قوم جٹ سکنہ نریال کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سےپسٹل30بور برآمد کیا اوراسی طرح ایس ایچ او تھانہ بولانی ناصر خاں نے بھی ملزم علی عباس ولد ظفر اقبال قوم جٹ سکنہ ہزارہ کو گرفتار کر کے12بور رائفل برآمد کی جبکہ تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجرنےکارروائی کرتے ہوئے ملزم مسمی محمد امیر حمزہ ولد ساجد رفیق سکنہ محلہ فیضان مدینہ سرائے عالمگیر کوگرفتارکر کے پسٹل30بور برآمد کرلیاجبکہ چوتھی کارروائی میں 15پر جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم نسیم ولد حنیف سکنہ مہے کلاں کو گرفتارکرلیا۔پولیس تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Exit mobile version