منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں عاشورہ محرم میں بہترین فرائض کی ادائیگی پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے عاشورہ محرم میں فرائض بہترین انداز میں سرانجام دینے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران و ملازمین، امن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران اور پولیس افسران و ملازمین میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عاشورہ محرم میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،قانون نافز کرنے والے اداروں، امن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین سمیت تمام طبقات نے جزبہ ایمانی کے ساتھ امن کی فضا برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا جو کہ تعریف کے قابل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی یہ تقریب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارکردگی سراہتے ہوئے اعزازی اسناد تقسیم کرنے پر امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن تاجران نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر انجمن تاجران کے صدر دیوان معیز اللہ کی جانب سے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔





