کراچی: ڈیفنس خیابان نشاط پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت میر محسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی بگٹی، فہد بگٹی اور نصیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ دو گروپوں کے درمیان ہوا جس کی تاحال وجہ سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے، قانون کی رٹ کے قیام کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلح تصادم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں کہ وہ شہر میں قیام امن جیسے اقدامات کو نقصان پہنچائیں۔





