سرائے عالمگیر پولیس کی کارروائی ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3 افراد گرفتار

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پولیس سرکل سرائے عالمگیر کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کرتے ہوئے ملزم مسمی غلام عباس ولد محمد اکرم قوم کھوہار کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجرنےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں1-حسن رضا ولد اسلم خاں قوم پٹھان سکنہ مہے کلاں سرائے عالمگیر سے پسٹل30بور2-بلال فضل ولد محمد افضل سکنہ محلہ نئی آبادی سرائےعالمگیرسےپسٹل30بوربرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کےخلاف بلاامتیازکارروائیاں جاری رہیں گی

Exit mobile version