جہلم(چوہدری عابد محمود) ڈائریکٹرجنرل، نادراریجنل ہیڈآفس اسلام آباد جہلم میں کھلی کچہری لگانے کے احکامات جاری کریں تاکہ سائلین کے مسائل انکی دہلیز پر حل ھوسکیں، تحصیل پنڈدادنخان تحصیل دینہ تحصیل سوہاوہ اور ضلعی ہیڈکواٹر جہلم کے سائلین کو نادرہ دفاتر کی طرف سے بیشمار مسائل کاسامنا ھے متعلقہ ذمہ داران نے عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی اختیار کررکھی ھے جسکی وجہ سے سائلین کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوچکا ھے، شہر کی سماجی، رفاعی،فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈائریکٹرجنرل، نادراریجنل ہیڈآفس اسلام آباد کو جہلم میں کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ کیاہے۔
شہریوں کاڈائریکٹرجنرل نادراسے جہلم میں کھلی کچہری لگانے کامطالبہ
