منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت سکولز کونسل کا اجلاس، نئی اصلاحات و مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت سکولز کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جاری نئی اصلاحات و مسائل سمیت سکولز کونسل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ارلی مارننگ سکول، ٹرانس جینڈر سکول پروگرام، اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیز، میواکی اینڈ کچن گارڈننگ، این ایس بی فنڈز، پلے گراونڈز اور سکول ایجوکیشن اصلاحات بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سکولز کی بحالی اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری سکولوں کی بہتری اور معیاری تعلیم کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ کے تمام مثبت اور تعمیری کاموں میں نمایاں کوشش کرنے والے افسران اور ہیڈز کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ میں جاری تمام اصلاحات کو پوری توانائی اور ایمانداری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سوشیو اکنامک رجسٹری میں محکمہ تعلیم کے افسران و ملازمین کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Exit mobile version