کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) مُسلم لیگ (ن) کے مِمبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سِدھو کی جانب سے ڈِنگہ شہر و مضافات کے عوام کی سہولت کے لئے ڈِنگہ میں عوامی رابطہ آفس کا ہیلاں روڈ پر افتتاح کر دیا گیا ۔ چوہدری نصیر احمد عباس سدھو ایم این اے، سابق صُوبائی وزیر میاں طارق محمُود، سابق چیئرمین ڈِنگہ میاں امجد محمود،سابق کونسلر قیصر اسحاق مُغل نے عوامی رابطہ آفس کا افتتاح کِیا۔قبل ازِیں مُسلم لیگ (ن) ڈِنگہ کے کارکنان کی جانب سے اپنے قائدین کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔اِفتتاحی تقریب میں اہل علاقہ نے بھرپُور شِرکت کی ۔
