ڈنگہ(پ ر) ڈنگہ پولیس کی بڑی کامیابی، ہیڈ منی کا 04 وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ائرپورٹ سے گرفتار۔ اشتہاری فتح داد ولد مہندی خان 2003 اور 2008ء میں درج 02 قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں گجرات پولیس کو مطلوب تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتہاری فتح داد کی گرفتاری پر 02 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او ڈنگہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
ڈنگہ پولیس کی بڑی کامیابی، 4 وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
