منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل کے حل کیلئے متحرک، ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سن کران کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بھی شہری ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔کسی بھی شخص کو کسی بھی ضلعی محکمہ سے شکایت ہو تو شہری بلا روک ٹوک اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے ملاقات کر سکتے ہیں، میرٹ پران کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

Exit mobile version