کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار ) امیر جماعت اسلامی کھاریاں چوہدری عمران انور نے اج سرکل ڈنگہ روڈ اور سرکل ستار پورہ کا دورہ کیا اور عوامی دھرنا 26 جولائی اسلام کی تیاریوں کا جائزہ لیا.اج بعد نماز مغرب ڈنگہ روڈ سرکل کا اجتماع ارکان و کارکنان ڈاکٹر سید خرم عباس شاہ ناظم سرکل کی صدارت میں ہوا اور بعد نماز عشاء ستارہ پورہ سرکل کا اجتماع ارکان و کارکنان عبدالمجید بٹ ناظم سرکل کی صدارت میں ہوا.اجتماعات میں امیر شہر چوہدری عمران انور نے خصوصی شرکت کی اور دھرنا کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مالی و انفرادی اہداف سے اگاہ کیا، ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور اب تک کی تیاریوں اور سرگرمیوں میں سرکلز کی بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا.محمد عارف خان قیم جماعت اسلامی کھاریاں بھی ہمراہ تھے
کھاریاں: امیر جماعت اسلامی چوہدری عمران انور کا سرکل ڈنگہ روڈ اور سرکل ستار پورہ کا دورہ ، عوامی دھرنا کی تیاریوں کا جائزہ لیا
