نومبر 2, 2026

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش بٹ کا مرکز صحت حاجیوالہ کا دورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ نے بنیادی مرکز صحت حاجی والہ کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ نے بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کیا، اور متعلقہ حکام کو اس بارے فوری نوٹس لینے اور کارروائی عمل میں لانے کے لئے ہدایات دیں۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق مرکز میں موجود رہیں، ایمرجنسی اددویات کا اسٹاک ہروقت ہسپتال میں موجود رکھا جائے۔ مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کا احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔