نومبر 2, 2026

اے سی گجرات کی مختلف پیٹرول پمپس کی چیکنگ‘جرمانے عائد

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے مختلف پیٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کی اور پیمانہ پورا نہ ہونے پر HASCOl پٹرول پمپ نزد تھا نہ صدر گجرات کے مالکان کو 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے ہیسکول پیٹرول پمپ کو اچانک چیک کیا، پیمانہ پورا نہ ہونے پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پیٹرول پمپ پر 90 ہزار جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ کسی فرد کو شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی، تمام پیٹرول پمپ مالکان پیمانہ درست رکھیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ و پمپ فائین و سیل کیا جائے گا۔