ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سول لائنز کے علاقہ امام بارگاہ امامیہ میں جاری مجلس کا وزٹ،ڈی پی او جہلم نے مجلس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات چیک کیے،ایس ایچ او سول لائنز نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بعد مجلس میں داخلے کی اجازت دی جائے.حرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا امام بارگاہ امامیہ میں جاری مجلس کا وزٹ
