جہلم( چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ امام بارگاہ چک عبدالخالق میں جاری مجلس کا وزٹ کیا۔ڈی پی او جہلم نے مجلس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات چیک کیے،ایس ڈی پی او صدر نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ شرکاء کو چیکنگ کے بعد مجلس میں داخلے کی اجازت دی جائے.محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا امام بارگاہ چک عبدالخالق میں جاری مجلس کا وزٹ
