جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا عبداللہ پور میں محرم کے جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان کی بریفنگ

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا پی ڈی خان کا دورہ، عبداللہ پور میں محرم کے جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ، اے سی پی ڈی خان کی بریفنگ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پی ڈی خان میں عبداللہ پور کے علاقے میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا جہاں اے سی پی ڈی خان اسامہ شیرون اور ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ بھی موجود تھے۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کو جلوس کے روٹ، انتظامی معاملات اور سیکورٹی بارے بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عزاداروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے مقامی لائسنس داروں سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے پوچھا۔

Exit mobile version