گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے نابینا اطفال چاہ بڈھے گجرات اور گورنمنٹ مس فاطمہ جناح ایم بی ماڈل گرلز ہائی سکول گجرات کا دورہ کیا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد، رخسانہ قدیر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکولز کے مختلف حصوں کلاس رومز، لیبز، لانز اور دفاتر کا دورہ کیا، صفائی، فرنیچر، برقی آلات سمیت دیگر سازو سامان کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسکولز میں صفائی کی بہترین انتظام کیا جائے، سازو سامان، برقی الات فرنیچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے، بارشوں کے دنوں میں سرکاری اسکولز میں پانی کی نکاسی کا خاص انتظام کیا جائے، اسکول ہیڈز باقاعدگی سے اسکولز کا دورہ کریں اور تمام تر معاملات کی نگرانی کریں۔





