گجرات: تھانہ لاری اڈہ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) تھانہ لاری اڈہ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا,4لاکھ روپے کا ما ل مسروقہ برآمد,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عبدالحئی اوراے ایس آئی فیاض احمد نے پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے چوری کی وارداتیں کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔منور ولد محمد رفیق 2۔ اصغر ولد رفیق 3۔محسن ولد گلزار سکنائے ناصر کالونی شامل ہیں جن سے دوران تفتیش مال مسروقہ 4لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔تھانہ لاری اڈہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوتے شراب سپلائر ساجد شریف سکنہ ہنجرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم سے دس لیٹر شراب برآمد ہوئی جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version