دینہ: طوفانی بارش،ندی نالوں میں شدید طغیانی بجلی کانظام درہم برہم،متعدد سائن بورڈ، درخت اور بجلی کے پول گرگئے،گلیاں نالیاں تالاب کامنظرپیش کرنے لگی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈومیلی بڑاگواہ اور گردونواح میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں شدید طغیانی بجلی کانظام درہم برہم،متعدد ساون بورڈ، درخت اور بجلی کے پول گرگئے،گلیاں نالیاں تالاب کامنظرپیش کرنے لگی۔گرمی اور حبس کازور ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی بڑاگواہ اور گردونواح میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں شدید طغیانی، گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں کی طرح تحصیل سوہاوہ میں موسلادھاربارش ہو?ی۔صبح سویرے آسمان کو کالی گھٹاوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اسکے بعد ڈومیلی،بڑاگواہ گردونواح میں تیز آندھی طوفان کیساتھ بارش ہوئی۔بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔طوفانی بارش سے متعدد ساون بورڈ،بجلی کے پول اور درخت گرگئے۔بارش کے باعث بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا۔بارش سے گرمی اور حبس کازور ٹوٹ گیا،تتروٹ،فورپوٹھی،پدھری،مغل آباد،پھڈیال،ججیال،کربک، ہرہ،اڈرانہ،بھوگی چک، جنڈالہ، بنگیال، پنڈوڑی، سلحال،نگیال، گتر، ککرالہ، بھنڈر حسنوٹ،کوہالی سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی،متعدد کسانوں کی زمینوں میں تیز بارش کے باعث شگاف پڑھ گئے۔

Exit mobile version