پاکستان کے ناصر اقبال وکٹورین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ملبرن میں جاری 6 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستانی پلیئر نے جاپان کے ٹومو اینڈو کو شکست دی۔6 سیڈ پلیئر کے خلاف ناصر نے اپنا میچ بآسانی 0-3 سے جیتا۔ ناصر کی جیت کا اسکور 5-11، 6-11 اور 2-11 رہا۔سیمی فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ کل فرانس کے سیکنڈ سیڈ ملول سیانی مینیکو سے کل ہوگا۔واضح رہے کہ ناصر اقبال اس سے قبل آسٹریلیا میں 2 ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں۔
وکٹورین اوپن اسکواش چیمپئن شپ: ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے
