انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

اپنی سوئنگ بولنگ سے بیٹرز کو  پریشان کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ جیمز  اینڈرسن نے کریئر کے آخری ٹیسٹ میں 4  وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے مجموعی طور پر  188 ٹیسٹ میں 704 وکٹیں حاصل کیں، وہ 700 سے زائد وکٹیں لینے  والے تیسرے بولربنے۔ 41 سالہ جیمز اینڈرسن نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طورپر 991 شکار کیے۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا ڈیبیو 2002 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ سے ہوا، انہوں نے سوئنگ بولنگ سے 2003  کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 4 وکٹیں لے کر دنیا کی توجہ حاصل کی۔

Exit mobile version