وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ سمیت منڈی بہاؤالدین میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پروجیکٹ کی منظوری دیدی ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے،جس کا ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے منتخب آفیسر گھر گھر جا کر معذور افراد کی ویریفکیشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے معذور افراد جنہوں نے ابھی تک اپنا معذوری سرٹیفکیٹ نہیں بنوایا وہ جلد از جلد اپنا معذوری سرٹیفکیٹ بنوائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ چیف منسٹر ہمت کارڈ پروجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں کام کی اہلیت نہ رکھنے والے تصدیق شدہ اسپیشل افراد کو وظیفہ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کے مطلوبہ اہلیت رکھنے والے افراد اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے قائم کردہ کسی بھی ہیلپ ڈیسک یا دفتر ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر وزٹ کرکے اپنے کوائف کے درست اندارج کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے مذیدبتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وہیل چیئرکیلئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ ضرورت مند معذور افراد وہیل چیئر کے حصول کیلئے ہیلپ لائن0800-0235 پر رابطہ کرسکتے ہیں، سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14 قسم کے معاون آلات بھی مفت فراہم کئے جائیں گے۔

Exit mobile version