تحریکِ لبیک پاکستان 13 جولائی بروز ہفتہ دن 11 بجے لبیک یا اقصٰی مارچ راولپنڈی میں کریگی ; سید ظہیر الحسن شاہ

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تحریکِ لبیک پاکستان 13 جولائی بروز ہفتہ دن 11 بجے لبیک یا اقصٰی مارچ لیاقت باغ راولپنڈی سے کرنے جارہی ہے اس مارچ کا مقصد اہلِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور سوئے ہوئے حکمرانوں کو گہری نیند سے جگانا ہے،پریس ریلیز سید ظہیر الحسن شاہ مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان کے مطابق ہم نے حکومت پاکستان کے سامنے درج ذیل مطالبات رکھے ہیں،
1 : مظلوم فلسطینیوں تک غذائی و طبی امداد فی الفور پہنچائی جائے۔
2 : حکومت پاکستان سرکاری سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔
3 : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔

آپ پاکستان جیسے عظیم ملک کے اہم شعبے سے وابستہ ہیں آپ ہماری آواز پاکستان کی عوام اور حکمرانوں تک بآسانی پہنچا سکتے ہیں، آئیں اس عظیم مقصد کو پورا کرنے، غزہ و فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے آپ اپنا ایمانی، اخلاقی اور اپنے منصب کے مطابق فریضہ ادا کرتے ہوئے ہمارے مطالبات کو اپنے ٹی وی چینل کے پروگرام میں اور اپنے اخبار کے کالم میں سرفہرست رکھیں، فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں ، واقعات کو ان کی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال کے ساتھ پیش کریں، اور اپنے ناظرین کی اس اہم مسئلے پر توجہ دلائیں، ہر مضمون، ہر نشریات، ہر سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیل کی دہشتگردی کے بارے میں بار بار ذکر کریں، آپ کی یہ کوششیں دوسروں کو عمل کرنے، مدد کرنے، احتجاج کرنے، اور ایک منصفانہ اور پرامن حل کے لئے وکالت کرنے کی بہترین صورت ہو سکتی ہیں۔

امید ہے کہ آپ اپنے منصب کی رعایت رکھتے ہوئے ہماری گزارشات پر ضرور عمل پیرا ہو کر اپنا ایمانی اور اخلاقی فریضہ ادا کریں گے ان شاء اللہ۔

یقینا بہت سے صحافی احباب کو تا صبح قیامت یاد رکھا جائے گا جو لوگوں کی دلوں کی آواز بنتے ہیں اور آہوں اور سسکیوں میں پلنے والوں کے لئے مینارہ نور ثابت ہوتے ہیں بحثیثت مسلمان ہم سب پر کتنی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اللہ کریم نے آپکو یہ عظیم منصب عطا کیا کہ آپ اپنے منصب کے تقاضے کے مطابق اس طرح آواز بلند کریں کہ آپ کا نام ہمیشہ زندہ رکھا جائے۔

Exit mobile version