منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ضلع منڈی بہاوالدین کی خوبصورتی بحال رکھنے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہمہ وقت کوشاں، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو شکایت موصول ہوئی کہ تحصیل پھالیہ مین مارکیٹ قادرآباد میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور عرصہ دراز سے صفائی نہ ہوئی ہے، گندگی سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے بیماریوں کا اندیشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال کو متعلقہ جگہ پر صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی اور صفائی عملے کی مدد سے گندگی کے ڈھیر اٹھوا کر متعلقہ جگہ کو صاف کروا کر چونا ڈلوا دیا جبکہ متعلقہ جگہ کی جیو کوآرڈینیٹ کے ساتھ تصاویری ثبوت بھی لف کر دئیے گئے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے شکایت کی بر وقت کاروائی پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال کا شکریہ ادا کیا ہے
منڈی بہاؤالدین: مین مارکیٹ قادرآباد میں گندگی کے ڈھیرلگنے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا فوری نوٹس، صفائی کروا کر چونا ڈال دیا گیا
