گجرات (پریس ریلیز) میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری سکولوں کے طلبہ نے میدان مار لیا۔ پنجاب بھر کے بورڈذ میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شان دار کامیابی حاصل کی اور پوزیشنز حاصل کیں۔اس کامیابی پر طلبہ و اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈویژن گجرات کے صدر پروفیسر سید افتخار علی شاہ نے کیا۔ انہوں نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام ، والدین اور طلبہ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارے ہر سطح پر اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان اداروں میں تمام سہولیات میسر ہیں اور اساتذہ کرام اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ مہارتوں کے حامل ہیں۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے سرکاری کالجز میں داخلہ دلوا کر ان کے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
میٹرک کے سالانہ نتائج میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے؛ پروفیسر سید افتخار علی شاہ
