جہلم:ڈی سی سیدہ رملہ علی کے ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کے ہمراہ شہر کی اہم امام بارگاہوں کے دورے

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ڈی سی سیدہ رملہ علی کے شہر کی اہم امام بارگاہوں کے دورے، ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کے ہمراہ انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ، محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے ڈی سی جہلم۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کے ہمراہ امام بارگاہ حسینیہ اسد آباد، امام بارگاہ امامیہ سول لائن، امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ روہتاس سمیت دیگر اہم امام بارگاہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، مقامی انتظامیہ نے ڈی سی جہلم کو مجالس کی تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں سیکورٹی فورسز اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں امام بارگاہوں کے ارد گرد غیر متعلقہ نقل و حرکت پر سخت پابندی ہو گی انہوں نے امام بارگاہوں کی انتظامیہ اور لائسنس داروں سے ملاقات کی اور ان کو انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

Exit mobile version