جہلم (چوہدری سالک پسوال)جہلم پولیس کی اہم کاروائی،دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ144ض ف نافذ اعمل ہے تاکہ پانی میں ڈوب کر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچایاجا سکے،خلاف ورزی کرنے پر08ملزمان گرفتار،تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان شاہ زیب،نبیل،عامر خان،عمر افتخار،نومی مسیح اورزین علی کو گرفتار کر لیا،جبکہ تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان مصیب اور عرفان کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ ملزمان نے دریائے جہلم میں دفعہ144ض ف نافذ ہونے کے باوجود دریا میں نہا کر ارتکاب جرم کیا،والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو دریا جانے سے روکیں تاکہ انکی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاجا سکے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنیوالے8ملزمان گرفتار
