منڈی بہاؤالدین: DPO احمد محی الدین اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا مح­رم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا مع­ائنہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے مح­رم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا مع­ائنہ کیا۔ اس موقع پر حسینیہ مجالس کے عہ­دیداران اور دیگر متع­لقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ عاشورہ محرم کو پر امن بنانے کی­لئے فول پروف سکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ضلع من­ڈی بہاﺅالدین ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور امسال بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔ امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تا کہ کہیں بھی کسی قسم کی نا خوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔ ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ماضی کے مقابلے میں اس بار زی­ادہ موثر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کر رکھے ہیں اور منتظمین جلوس و مجالس کے عہد­یداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔جس کی بناء پر کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version