سپوت برنالہ راجہ محمد شفیق کیانی ایک باکمال شخصیت

گلیانہ (انصر فاروق مغل)

اللہ کی مخلوق کی مدد کرنے والے بڑے عظیم لوگ ہوتے ہیں
سپوت برنالہ ضلع بھمبر آزاد کشمیر معروف سیاسی و سماجی شخصیت اوورسیز کشمیری راہنما. درد دل رکھنے والے. ہمدرد. غمگسار.. مہمان نواز اور ہر دل عزیز راجہ محمد شفیق کیانی آف جھکڑ منڈی برنالہ حال برطانیہ کسی تعارف کے محتاج نہیں. انہوں نے ہمیشہ کی طرح خدمت کے اور اللہ کی مخلوق کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے نئے طریقے تلاش کئے.
اس سال انہوں عید قربان کے موقع پر وہ لوگ جن کی جانب کم توجہ پوتی ہے.
کئ من گوشت چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ میں موجود مریضوں کو. تمام لواحقین اور تمام سٹاف کو تقسیم کر کے ایک عمدہ اور نئی مثال قائم کی. پورے معاشرے کو یہ پیغام دیا کہ یہ لوگ بھی توجہ چاہتے ہیں.
راجہ محمد شفیق کیانی کا چنار فری ڈائلسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کے اس عظیم مشن کے لئے تعاون. خدمات. اور کاوش قابل رشک ہے. اور چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کے قیام. عمارت کی تعمیر. اور ڈائلسز مشینوں کے لئے خود اور اپنے تمام عزیز و اقارب کو اس عظیم مشن میں شامل کیا. یہی نہیں بلکہ چنار فری ڈائلسز سنٹر کی تینوں برانچز لے سٹاف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کر کے سٹاف کی خدمات کو سراہا اور یہ اعزاز بھی اپنے نام کیا… علاوہ ازیں برنالہ تحصیل میں تعلیم. صحت.. سماجی شعبوں میں ان کی خدمات قابل رشک اور گراں قدر ہیں.. اور ہر لمحہ دیار غیر میں بسنے کے باوجود ان کے دل ہمیشہ وطن میں بسنے والے ضرورت مندوں کے ساتھ دھڑکتا ہے.. اور ہمیشہ فلاحی. دینی اور خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں.
ایسے عظیم لوگ کسی بھی معاشرے. علاقے.. وطن اور ریاست کا نہ صرف سرمایہ ہوتے ہیں بلکہ ایسے لوگوں سے ہی معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے اور امید کی کرن پیدا ہوتی ہے.
کشمیر کی عظیم ریاست کے ہر فرد کو ان جیسے انمول ہیروں پر فخر ہے. کریم پروردگار ان کو. انکی فیملی .عزیز و اقارب اور تمام دوست احباب کو سدا سلامت رکھے. اور انکے دل میں خدمت کا یہ جذبہ قائم و دائم رہے..

Exit mobile version