منڈی بہاؤالدین: پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے اجلاس، سوشو اکنامک کے حوالے سے سنٹرز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کی زیر صدارت پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوشو اکنامک کے حوالے سے سنٹرز کے قیام اور سنٹرز پر بنیادی سہولیات سمیت رجسٹریشن اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر غریب اور مستحق افراد کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی پی ایس ای آر کے تحت لوگوں کی تمام معلومات کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے اندراج کیا جائے گا۔ حکومت درست معلومات کی بنیاد پر مستحق افراد کا تعین کر کے مستحقین کو سماجی و فلاحی پروگرامز میں شامل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں سروے کا اہم کردار ادا ہوتا ہے، ہم سب کو مل کر پنجاب سوشو اکنامک سروے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے ذریعے اپنی رجسٹریشن ضرور کروائیں۔

Exit mobile version