منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے سکول بلڈنگ، کلاس رومز،لائبریری روم،ڈے کئیر روم، ٹرانس جینڈر روم،ڈینگی ایکٹیویٹیز،فرنیچر،صفائی ستھرائی سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمدکا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکولز میں صفائی ستھرائی، ڈینگی ایکٹیویٹیز،فرنیچرکی دیکھ بھال،جھاڑیوں کا خاتمہ،بجلی آلات کی مانیٹرنگ سمیت دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی سکول ہیڈز باقاعدگی سے سکولز کے دورے کریں اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی سستی و کوتاہی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔
منڈی بہاؤالدین: قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ،سکول بلڈنگ، کلاس رومز،لائبریری روم،ڈے کئیر روم سمیت تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ
