منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)سی آئی اے پولیس کی کارروائی،ڈاکٹر کے گھر چوری کی واردات میں ملوث 2 خواتین گرفتار،30 لاکھ روپے نقدی اور20 تولے طلائی زیورات برآمد،ڈی پی او گجرات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2 سال قبل تھانہ ملکوال کے علاقہ میں میو ہسپتال لاہور کے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر وجیہہ الحسن کے گھر سے نامعلوم ملزمان نقدی اور طلائی زیورات چرا کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز ہنجرا اور انسپکٹر محمد نوازکو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا ٹاسک دیا۔جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کی مدد سے دو ملزماؤں کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،جن میں ملزمہ کنیز بی بی اور ملزمہ شمیم بی بی شامل ہیں۔دونوں ضلع پاکپتن کی رہائشی ہیں۔خواتین کے قبضہ سے چوری شدہ تیس لاکھ روپے نقدی اور بیس تولے طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے ہیں۔ڈی پی او گجرات نے شہباز احمد ہنجرا اور انسپکٹر محمد نواز کو شاباش دی اور کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ یہ کیس ٹریس ہوگا لیکن شہبازاحمد ہنجرا اور انکی ٹیم نے یہ کیس ٹریس کیا اس پر میرا اپنی ٹیم پر یقین میں اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر مدعی پارٹی کی طرف سے سی آئی اے ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔
منڈی بہاؤالدین:2سال قبل ہارٹ اسپیشلسٹ کے گھر ہونیوالی چوری کی واردات میں ملوث 2 خواتین گرفتار،30 لاکھ روپے نقدی اور20 تولے طلائی زیورات برآمد
