اپریل 19, 2026

رحمان و رحیم کے نام

بقلم خود مونی سید


گرمی کا موسم ، جون کا مہینہ
سورج کی تپش ، بادلوں کا گھیرا ،
اک طرف ہے دہکتا سورج
ایک طرف ہیں گہرے بادل
دونوں میں جنگ ہے برابر
بادل برسنا چاہتے ہیں اور
سورج دہکنا چاہتا ہے،
ایسے میں بھروسہ ہمارا
رب پہ بڑھتا جاتا ہے ،
دیکھو تم گھبرانا نہیں
وہ جو چاہے ، جیسے چاہے
کبھی بھی رخ بدل سکتا ہے ،
کبھی بھی رت بدل سکتا ہے
وہ گرمی میں برسا کے بارش
موسم یخ بستہ کرسکتا ہے،
وہ ہمارا رب تمہارا رب ،
ہم سب کا پیارا رب،
وہ ہمیں چاہے ستر ماؤں
سے بڑھ کر
تو تم کو شک و شبہ ہے کس پر،
حوصلہ رکھو ، بھروسہ رکھو
ساتھ کبھی نہ چھوڑے گا ،
ہمارا بہت ہی پیارا رب ،
ہم بہت خوش قسمت ہیں
ہم نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت ہیں ،
یہ زندگی ہماری تحفہ ہے ،
موت بھی ہماری تحفہ ہے ،
حساب کتاب کے دن جب ہم
سرخرو ہو کر جائیں گے ،
اپنے عظیم رب کے پاس
جب پیش ہوں گے ،
کیا حسین وہ منظر ہوگا ،
کیا حسین وہ وقت ہوگا ،
ہمارا رب ، پیارا رب
ملاقات میں جب سامنے ہوگا ،
خوبصورت سا سماں بندھے گا،
خوشبو سے سب کچھ مہک اٹھے گا ،
ہر اک منظر ، ہر اک لمحہ ،
جس میں ہم ہونگے
ہمارا رب ہوگا ،
کتنی حسین وہ گھڑی ہوگی ،
ہمارے پیارے ، ہمارے اپنے
دیکھنا ہمارے سنگ ہونگے ان شاءاللہ ،
ہمارا رب بھی ہوگا ساتھ ہمارے
گمان تم اپنا اچھا رکھو
انشا اللہ ایسا ضرور ہوگا
آمین ۔