آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بھارت نے 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیئشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
