خطیب مرکزی عیدگاہ کھاریاں علامہ نوید اقبال نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں قیام امن کے لیے یک نکاتی حل پیش کردیا

گلیانہ+کھاریاں (انصر فاروق مغل+قاری نصیر احمد کلیار)
ڈاکٹر علامہ نوید اقبال خطیب مرکزی عید گاہ کھاریاں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ اسلام بین المسالک ہم آہنگی رواداری اور بقائے باہمی کا داعی ھے یقیناً اج کا اجلاس محرم الحرام میں امن کے قیام کے لیے بلایا گیا ہے اس کا یک نکاتی حل یہ ہے کہ معزز مجالس کے داعین کو پابند کیا جائے کہ تمام مجالس کے علماء کو پابند کیا جائے کہ تمام صحابہ کی عظمت اور حرمت کا قطعاً پاس کریں تاکہ ضلع بھر میں امن قائم رہ سکے محترم ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے اس موقف کی تائید کی۔ڈی پی او ڈی ایس پی کھاریاں اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام بھی موجود تھے جن میں پیر سید سعید، شاہ گجراتی پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سید الطاف حسین شاہ مولانا قاری ناصر ساقی مفتی کفایت اللہ مفتی جہانگیر چوھدری امانت علی اور دیگر ارباب حل واقع موجود تھے

Exit mobile version