پھالیہ(مجزین حسین بلال) عرس مبارک حضرت بابا سید سوہنے شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی پروقار تقریبات کا آستانہ عالیہ چھنی مست شریف میں شاندار انعقاد، آل نبی اولاد علی الحاج پیر سید شبیہ الحسن مشہدی نے محفل ذکر اولیاء اور محفل سماع کی صدارت کی اور امت مسلمہ، وطن عزیز،مریدین، عقیدت مندوں کےلیے خصوصی دعا فرمائی۔ ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی قَسْوَ رْ عثمان نے شرکت کی ۔عرس پاک میں محفل ذکر اولیاء میں علامہ مولانا شبیراحمدرانجھا نے خصوصی خطاب فرمایا جبکہ نامور قوال امداد حسین اُمید علی و ہمنوا نے اپنے فن قوالی کا جادو جگاتے ہوئے محفل سماع میں سماں باندھ کر عرس پاک کی تقریبات میں موجود سینکڑوں محبین اہلبیت،عقیدت مندوں،مریدین سے خوب داد وصول کی پنڈال نعرہ توحید و رسالت اور نعرہ حیدری کے بلند صداؤں سے گونج اٹھا۔
عرس پاک میں زائرین کے لئے لنگر حسینی کا وسیع انتظام کیا گیا۔
عرس بابا سید سوہنے شاہ کی پروقار تقریبات کا آستانہ عالیہ چھنی مست شریف میں شاندار انعقاد
