جہلم(سید ناصر محمود)عید الاضحی کے موقع پر مثالی صفائی کرنے والے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری ضلعی انتظامیہ اور شہری آپ کی محنت کے معترف ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے آپ سب کو ایک ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دی جائے گی ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات میونسپل کمیٹی جہلم کے سینٹری سٹاف کے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پورا سال ہی آپ کی خدمات سے شہر میں ماحول صاف ستھرا رہتا ہے لیکن خاص ایام میں آپ کی خدمات مزید بہتر ہو جاتی ہیں. آپ کی محنت کو سارے شہر بلکہ پنجاب لیول تک مانا گیا ہے آپ کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام ضلعی افسران کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
جہلم:عید الاضحی کے موقع پر مثالی صفائی کرنیوالے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:سیدہ رملہ علی
