صوبائی محتسب آفس منڈی بہاوالدین میں 26جون صبح 9بجے عوامی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی جائیگی:مشتاق احمد اعوان

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھامشتاق احمد اعوان نے بتایا ہے کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر 26 جون 2024 بروز بدھ صبح 9 بجے صوبائی محتسب آفس، منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائی جائے گی۔ اسی روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔ بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔

Exit mobile version