گلیانہ؛ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ القاسمیہ کیمپس بھدر(مسجدِنور) کے زیرِ اہتمام "پیامِ محبت” پروگرام ARY Qtv پر Live یکم جولائی کو نشر کیا جائیگا

گلیانہ(انصر فاروق مغل) دارالعلوم محمدیہ غوثیہ القاسمیہ کیمپس بھدر(مسجدِنور) کے زیرِ اہتمام "پیامِ محبت” پروگرام ARY Q.tv پر Live یکم جولائی کو نشر کیا جائے گا ۔ محفلِ پاک کا موضوع ہے۔ "حضرت عمر و عثمان رضی اللّٰہ عنہما کی عظمت و شان ".اس پُر نور محفل میں ہر دلعزیز اور پُر وقار شخصیات شرکت کریں گی۔جن میں سفیرِ ضیاء الامت پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری دامت برکاتہم العالیہ (آستانہ عالیہ بوکن شریف)، صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر سید حامد فاروق شاہ بخاری (پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف) ، صاحبزادہ بیرسٹر سید عتیق الرحمن شاہ بخاری(بوکن شریف ) ، صاحبزادہ سید ہارون الرشید شاہ بخاری (بوکن شریف) اور صاحبزادہ سید فہیم شاہ بخاری (بوکن شریف) شامل ہیں ۔محفل کے منتظم حافظ عبد الرحمن (پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ القاسمیہ کیمپس بھدر) ہوں گے۔ پروگرام کا انعقاد قصر سلطان مارکی گلیانہ روڈ بھدر میں منعقد ہوگا ۔

Exit mobile version