اپریل 19, 2026

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری

 سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )  ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا  ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے  انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا، متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اور کہاکہ جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔