نومبر 3, 2026

جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شہزاد خان، جسٹس شاہد بلال نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بینچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔3 نئے ججز کے حلف اٹھانے پر سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن میں جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی

جسٹس شجاعت کا قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف

دوسری جانب گورنر ہاؤس لاہور میں ایک اور تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی جس میں جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے گورنر ہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، جج صاحبان اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔