اپریل 21, 2026

سعودی عرب نے حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی

واضح رہے کہ اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھاسعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات پر سعودی وزارت صحت کا بیان سامنے آگیا۔سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس سال حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی موت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ  یہ اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر براہ راست سورج تلے تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں جبکہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔اس سے قبل عرب سفارتکار کا کہنا تھا کہ حج کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں صرف مصری حاجیوں کی تعداد کم سے کم 600 تک ہے۔دوسری جانب پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔